دنیا
12 دسمبر ، 2012

امریکا: اوریگون کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، دوافرادہلاک

امریکا: اوریگون کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، دوافرادہلاک

واشنگٹن…امریکی ریاست اوریگون کے ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اوریگون کے ایک مصروف شاپنگ مال میں دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں کوحراساں بھی کیا،تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کے پاس جدید طرز کی رائفل تھی اور وہ سیمی بلڈ پروف جیکٹ بھی پہنے ہوئے تھا تاہم اس بیان کی پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :