12 دسمبر ، 2012
نئی دہلی…بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔اگنی ون بیلسٹک میزائل 7 سو کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انٹی گریڈ ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ انڈین آرمی کی جانب سے کیا گیا۔اگنی ون 12ٹن وزنی اور 15میٹر لمبا ہے جو کہ ایک ہزار کلوگرام تک وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسے ایڈوانس سسٹم لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔