کھیل
Time 21 جنوری ، 2023

پاکستانی کرکٹر شان مسعود کی بارات کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے— فوٹو بشکریہ daartistphoto انسٹاگرام
قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے— فوٹو بشکریہ daartistphoto انسٹاگرام

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

فوٹو گرافرز کی جانب سے شان کے نکاح کی تقریب کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سامنے آئی۔

اب بارات کی تقریب کی چند تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔


33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

شان مسعود کے مطابق نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

مزید خبریں :