Time 22 جنوری ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کی چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو آٹا مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم سے چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روزملاقات کی اور یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی— فوٹو:فائل
وزیراعظم سے چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روزملاقات کی اور یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف سے پنجاب کے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عامر ذوالفقار نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روزملاقات کی اور یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں خودساختہ مہنگائی بڑھانے والوں کےخلاف کاروائی کی ہدایت  کی اور کہا کہ آٹا مہنگا بیچنے والوں کوپکڑاجائے اور مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والےافسران کےخلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے افسران سے مکالمہ کیا کہ محکمہ صحت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

مزید خبریں :