16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ میں میموگیٹکمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسیٰ کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے۔کمیشن کے دیگر ارکان میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس مشیر عالم بھی شامل ہیں۔میمو گیٹ کمیشن کے روبرو امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری اورمیمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ بھی موجود ہیں۔کمیشن نے اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ واضح طور بتائیں کہ منصور اعجاز پاکستان آرہے ہیں کہ نہیں جس پر منصوراعجاز کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ میرے موکل کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ،منصوراعجاز کی سیکیورٹی کیلئے نو جنوری کو احکامات دیئے گئے۔اکرم شیخ نے کمیشن کے سامنے استدعا کی کہ منصور اعجاز کے پاکستان آنے کیلئے 25جنوری تک مہلت دی جائے، وہ اپنی اور فیملی کی حفاظت کیلئے انشورنس کرارہے ہیں۔