Time 23 جنوری ، 2023
کھیل

لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد، 60 سے زائد لڑکیوں کی شرکت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں جونیئر سطح پر ویٹ لفٹنگ کے فروغ کیلئے پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں لڑکیوں کے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے کرائے گئے، صوبے بھر سے 60 سے زائد لڑکیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں جونیئر سطح پر لڑکیوں کے مقابلوں کو اہمیت دی گئی، 12 سے 16 سال تک کی لڑکیوں نے ویٹ لفٹنگ میں 25 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی کوشش کی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ ٹیلنٹ تلاش کیا جائے اور پھر انہیں بھرپور ٹریننگ کے مواقع دیئے جائیں۔

چیمپیئن شپ کی پرفارمرز کو پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کیمپ میں بلایا جائے گا اور کیمپ میں نیشنل گیمز کی تیاری کی جائے گی۔ 

مزید خبریں :