پاکستان

عمران خان حملہ: وفاقی حکومت نے بھی اپنی جے آئی ٹی بنادی

وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آئی جی ریلوے راؤ سردار خان کو بنایا گیا ہے/ فائل فوٹو
وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آئی جی ریلوے راؤ سردار خان کو بنایا گیا ہے/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آئی جی ریلوے راؤ سردار خان کو بنایا گیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم میں 5 افسران شامل ہیں۔

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے بھی شامل ہیں جب کہ  جے آئی ٹی 3 نومبر کو عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کو تبدیل کردیا گیا۔


مزید خبریں :