Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول اپنے دفتر پہنچ گئے

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بغیر پروٹوکول وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئے۔

گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج  اپنی گاڑی میں بغیر پروٹوکول وزیراعلیٰ آفس پہنچے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر ان سے  وزیر اعلیٰ آفس کے افسروں کا تعارف کرایا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت جاری ہے، پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزارت قانون، خوراک اور صحت کی وزراتیں تشکیل دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے 6 وزراء کا کل حلف اُٹھانےکا امکان ہے۔


مزید خبریں :