Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کا معاملہ، مدعی نے مزید 3 افراد کو نامزد کر دیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس کےاسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشددکی تحقیقات جاری ہیں— فوٹو: فائل
لاہور کے علاقے ڈیفنس کےاسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشددکی تحقیقات جاری ہیں— فوٹو: فائل

لاہور  کے علاقے ڈیفنس کےاسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشددکی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کے مدعی نے مزید 3 افراد کو  نامزد کر دیا ہے۔ مزید نامزد کیے گئے افراد میں اسکول انتظامیہ اور ویڈیو  بنانے والے شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں پہلے جنہیں نامزد کیا گیا تھا وہ شامل تفتیش ہو چکے ہیں، ویڈیو میں  تشدد کرنے والی  لڑکیاں عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوئیں، تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کرا دیے۔

خیال رہے کہ طالبہ پر تشدد کے کیس پر ایک انکوائری ٹیم بھی بنائی گئی تھی، انکوائری ٹیم نے تاحال اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی ہے۔

مزید خبریں :