کھیل
Time 24 جنوری ، 2023

’میرا شادی والا اسٹیپ لگتا ہے پسند آگیا ‘ حارث کی شاداب کو نکاح پر مبارکباد

انسٹاگرام پر شاداب خان کے نکاح کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حارث رؤف نے دلچسپ اسٹوری شیئر کی/ فائل فوٹو
انسٹاگرام پر شاداب خان کے نکاح کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حارث رؤف نے دلچسپ اسٹوری شیئر کی/ فائل فوٹو

فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کرکٹر شاداب خان کو دلچسپ انداز میں نکاح کی مبارکباد دی۔

انسٹاگرام پر شاداب خان کے نکاح کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حارث رؤف نے دلچسپ اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’لگتا ہے میرا شادی والا اسٹیپ پسند آگیا، بہت بہت مبارک ہو‘۔

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

دوسری جانب آل راؤنڈر  افتخار احمد سمیت دیگر  نے  بھی شاداب خان  کو ان کے  نکاح پر دلچسپ مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور حارث رؤف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جب کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔

مزید خبریں :