13 دسمبر ، 2012
کراچی…کراچی میں رات گئے موسم سرما کی تیز بارش ہوئی،جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ شہر کی بعض نشیبی سٹرکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اکثر سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور دفترآنے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے پہلے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جس کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش اتنی تیز تھی کہ گاڑیوں کے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ شہر کی بعض نشیبی سٹرکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور کچھ علاقوں میں تاریں،درخت اور چھوٹے بورڈز بھی گرگئے ہیں،تیز بارش کے ہوتے ہی بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی،جسے بعد میں بحال کردیا گیا۔بارش کے بعدسڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث ٹریفک جام ہے اور اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔بعض اسکولوں میں میں طلبا کے بروقت نہ پہنچنے پر چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔