پاکستان
13 دسمبر ، 2012

سندھ ، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

سندھ ، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لاہور/کراچی…سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی سرد ی بڑھ گئی ہے۔ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش جاری ہے۔سندھ کے شہروں ٹھٹھہ،گھارو میرپور ساکرو،کیٹی بندر اور مکلی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ موسم سرد ہوگیا ہے۔ حب اور گردونواح میں بھی ابر رحمت برسنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوگیا۔ادھر پنجاب کے بھی مختلف شہروں میں خوب جم کے بارش ہوئی۔شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر،استور اورغذر سمیت گلیات،مری اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم ۔ مالاکنڈ کے مالم جبہ اور کالام میں بھی برف نے ہر چیز کو ڈھک دیا ہے۔

مزید خبریں :