پاکستان
13 دسمبر ، 2012

بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم سزاسے بچ نہیں پائیں گے،شہبازشریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کسی صورت سزاسے بچ نہیں پائیں گے۔تفتیش صحیح انداز میں نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا،جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہبازشریف نے یہ بات ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں حافظ آبادکے قصبے جلالپور بھٹیاں کی ایک رائس مل میں زیادتی کے بعد قتل کئے گئے لڑکے کے کیس کاجائزہ لیاگیا، سیکریٹری ہوم،پراسکیوشن،متعلقہ حکام اوربچے کے ورثاء نے بھی اجلاس میں شرکت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملزم کسی صورت سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔تاہم تفتیش صحیح انداز میں نہ کرنے والے پولیس اہل کاروں نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاجن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :