13 دسمبر ، 2012
ٹنڈو محمد خان…ٹنڈو محمد خان میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کے شبے ایک شخص نے 12 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور وڈیو بنائی۔ جیو نیوز پر خبر کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ٹنڈو محمد خان کے علاقے مل کالونی سے جیو دوست کی بھیجی گئی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ کہ ایک شخص جس کا نام پیر احمد جان سرہندی ہے وہ 12سالہ کاشف لاشاری کو بڑی بے دردی کے ساتھ پائپ سے مار رہا ہے۔ تشدد کرنے والے شخص نے لڑکے کو کبھی بالوں سے پکڑا اور منہ پر تمانچے ، لاتیں اور گھونسے مارے، لڑکے کو ایک گھنٹے تک تشدد کانشانہ بنایا گیا۔جیونیوز پر خبر نشر ہوئی تو پولیس نے ملزم پیر احمد جان سرہندی کو گرفتار تو کرلیا ،لیکن اسے لاک اپ میں رکھنے کی بجائے بلکہ سرکاری مہمان بنایا گیا ہے۔ملزم پیر احمد جان سرہندی کا کہنا ہے کہ جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی وہ میرے پاس آئے تھے اور وہی لڑکے کو پکڑ کر لائے تھے۔ گھر والے بھی اس لڑکے سے بیزار ہیں، چال چلن ٹھیک نہیں ہے،ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب فیصلہ کرنے والے وہ ہیں تو پھر پولیس کیسی،پولیس کی ضرورت نہیں پڑی ہم نے مقامی جرگے میں فیصلہ کرلیاتھا۔