دنیا
Time 29 جنوری ، 2023

امریکا میں پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کی ویڈیو جاری، واقعہ پولیس کی دہشتگردی قرار

سیاہ فام نوجوان کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد شہریوں نے قاتلوں کو سزا دینے اور پولیس کی دہشتگردی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا — فوٹو: ٹوئٹر
سیاہ فام نوجوان کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد شہریوں نے قاتلوں کو سزا دینے اور پولیس کی دہشتگردی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا — فوٹو: ٹوئٹر

امریکا میں پولیس تشدد سے ایک اور سیاہ فام نوجوان جان کی بازی ہار گیا، 7 جنوری کو پیش آئے پولیس تشدد واقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی، شہریوں نے واقعے کو  پولیس کی دہشتگردی قرار دے دیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں ایک بچے کے باپ، انتیس سالہ ٹائری نکولس کو اہلکاروں کی جانب سے گاڑی سے نکال کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کی  ویڈیو سامنے آنے پر امریکی شہر میمفس میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

سیاہ فام نوجوان کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد شہریوں نے قاتلوں کو سزا دینے اور پولیس کی دہشتگردی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب امریکی صدربائیڈن کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس اہلکاروں نے 7 جنوری کو 29 سالہ ٹائری نکولس کولاپرواہی سے گاڑی چلانے پر روکا تھا۔

مقتول کے فیملی وکلا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد مقتول نوجوان ٹائری نکولس پر ایسا تشدد کیا کہ وہ ناقابل شناخت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوری بعد پانچوں سیاہ فام پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :