16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں این آراو عمل درآمد کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی ہوگئی۔آج صج جب این آراو عمل درآمد کیس میں سماعت شروع ہوئی توعدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں جس پر عدالت کو بتایا گیاکہ اٹارنی جنرل نے کیس میں ٹائم ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے،جس پر سپریم کورٹ نے سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔سماعت کے دوران احمد ریاض شیخ کے وکیل باسط بھی پیش ہوئے،اُن کا کہناتھا کہ احمد ریاض شیخ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل ہوچکا ہے، جب پر عدالت نے کہا کہ تمام معاملات کو آج دن ساڑھے گیارہ بجے دیکھیں گے۔