پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

پشاور دھماکا: بارود گاڑی سے منتقل کیے جانیکا خدشہ، آئی جی کا سکیورٹی لیپس کا اعتراف

دھماکے میں ممکنہ طور پر 10سے 12 کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا ہے: آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری/ فوٹو اے ایف پی
دھماکے میں ممکنہ طور پر 10سے 12 کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا ہے: آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری/ فوٹو اے ایف پی

پشاور:  پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کی تحقیقات جاری  ہیں جس میں بارودی مواد مبینہ طورپرگاڑی سے پولیس لائنز منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے۔

تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائنز گیٹ اور خیبرروڈ کی ویڈیوز کا جائزہ لیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 140 افراد پولیس لائنز میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز کے بیرک میں موجود تمام افراد کی پرو فائلنگ بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ علاقے میں سکیورٹی لیپس ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکے میں ممکنہ طور پر 10سے 12 کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے  سہولت کاروں کا بھی پتا لگا رہے ہیں،  جلد جےآئی ٹی میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔


مزید خبریں :