کاروبار
Time 31 جنوری ، 2023

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنےمیں ناکام رہا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ہدف سے 214 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 179 ارب روپے تھا۔

دوسری جانب ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جنوری میں537 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے،جمع کیے گئے محصولات ہدف سے 23 فیصد زائد ہیں،جنوری میں محصولات اکٹھا کرنے کا ہدف 533 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ہزار 965 ارب روپے محصولات جمع کیےجبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ہزار 367 ارب روپے محصولات جمع کیے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق براہ راست ٹیکسوں کی مد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 208 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے،گزشتہ سال اسی عرصے میں 183 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے تھے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک 7 ہزار 470 ارب روپےٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :