پاکستان
14 دسمبر ، 2012

مری میں برف باری کاسلسلہ آج شام تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

مری میں برف باری کاسلسلہ آج شام تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

مریی…محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات جا کربرف باری سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری دے ہے کہ وہ آج جانے کی جلدی نہ کریں کیونکہ ہفتے اور اتوار کو موسم صاف اور دھوپ کا ہونے کاامکان ہے۔دوسری اسسٹنٹ کمشنر مری نے برف باری ہونے کا نظارہ دیکھنے والے سیاحوں کو نوید دے دی کہ وہ آج مری آ سکتے ہیں کیونکہ راستے کھل گئے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے مری میں جاری برف باری کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے،تاہم کل سے موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آج گلیات کا رخ کرنے والوں سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ اکثر رابطہ سٹرکیں بند ہیں ،مری میں درجہ حرارت منفی 4 ہے ،مقامی افراد اور خصوصا سیاح احتیاط کریں۔ڈاکٹر حنیف کے مطابق مری میں پونے دو فٹ ،گلیات اور چترال میں تین فٹ برف باری ہو چکی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل دن سے جاری بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اے سی مری طارق چانڈیو کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے لیے سڑکیں کھلی ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم شدید سردی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :