14 دسمبر ، 2012
پسنی /شیرانی…بلوچستان کے ضلع شیرانی اور پسنی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع شیرانی کے علاقے کچھ بینہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،جبکہ فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ایک دُکاندار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،دُکاندار فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔