پلازما کی تیاری کیلئے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایم او یو پر دستخط

ایم او یو کا مقصد پاکستان کے پلازما سیکٹر کو فروغ دینا ہے: محکمہ صحت— فوٹو: فائل
ایم او یو کا مقصد پاکستان کے پلازما سیکٹر کو فروغ دینا ہے: محکمہ صحت— فوٹو: فائل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان پاکستان میں پلازما کی تیاری کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایم او یو کا مقصد پاکستان کے پلازما سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔

یو اے ای میں منعقدہ ایم او یو  پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے موقعے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یو بلڈ کینسر اور تھلیسیمیا کی بیماری سے متعلق انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پلازما جمع کرنے کا ادارہ قائم کر کے پلازمہ کی قلت کو دور کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں :