پاکستان
14 دسمبر ، 2012

بلوچستان میں دوماہ بعدڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

بلوچستان میں دوماہ بعدڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم اسپتا لوں میں 59روز بعدکام شروع ہوگیامریضو ں نے سکون کا سانس لیا۔کوئٹہ اور صوبہ بھر کے سر کا ری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کھل گئے جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی آج سے کام شروع ہوگیا ہیڈاکٹر و ں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد مر یضوں نے سکو ن کا سانس لیا ہے۔ڈاکٹرز اپنے ساتھیوں کے اغوا سکیورٹی سمیت مختلف مطالبات کے حق میں 16اکتوبر سے ہڑتال پر تھے،یہ ہڑتال گذشتہ شام پی ایم اے بلوچستان اور سیکرٹری صحت اوردیگر حکام کے در میا ن مذا کر ا ت کے بعد ختم کر دی گئی۔

مزید خبریں :