پاکستان
14 دسمبر ، 2012

گلگت میں کشیدگی بدستور برقرار، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی

گلگت میں کشیدگی بدستور برقرار، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی

گلگت …گلگت میں کشیدگی برقرارہے، تین روز سے بند شاہراہ قراقرم کھل گئی ہے تاہم بازار، اسکولز اور یونی ورسٹی بدستور بند پڑے ہیں۔بدھ کے رو زقراقرم یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد سے شہر میں صورتحال کشیدہ ہے۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان ڈاکٹر فیصل ظہور کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم گلگت راول پنڈی سیکشن کو آج سے پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دیا گیا ہے۔تاہم شہر میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ بازار ، دکانیں اور اسکولز بند پڑے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی کی انتظامیہ کو ایک خط کے ذریعے فی الحال یونی ورسٹی بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں :