14 دسمبر ، 2012
اسلام آباد… چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ٹیلی فون کر کے کہا ہے کہ کرپشن میں 65 فیصد ذمہ داری پنجاب پر عائد ہوتی ہے، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے نمائندوں بلایا جائے۔چیئرمین نیب فصیح بخاری کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کی روک تھام کے لیے کابینہ کمیٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں ، کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہونے والی کرپشن کی 65 فیصد ذمہ داری پنجاب پر عائد ہوتی ہے اس لیے اجلاس میں اس کی نمائندگی ہونی چاہیے۔