پاکستان
14 دسمبر ، 2012

ولی بابر کیس ،سندھ ہائیکورٹ کی ڈیڈ لائن گزر گئی

ولی بابر کیس ،سندھ ہائیکورٹ کی ڈیڈ لائن گزر گئی

کراچی…جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے سندھ ہائیکورٹ کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔لیکن اب تک مقدمے کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی ہیبلکہ اس مقدمے کے آخری گواہ کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کے کورٹ نمبر تین کو سندھ ہائیکورٹ نے 19اکتوبر 2012کو 45دن کے اندر کیس نمٹانے کی ڈیڈ لائن تھی،یہ ڈیڈ لائن چار دسمبر کو ہی ختم ہوچکی ہے۔لیکن اس مقدمے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ولی بابر کیس کے آخری گواہ حیدر علی عرف سلیم کو 11نومبر کو سولجر بازار میں واقع اُس کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔حیدر علی نے مجسٹریٹ کے سامنے پانچ میں سے چار ملزمان کو شناخت کرلیا تھااور حیدر علی کو دو دن بعد ہی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو گواہی دینا تھی۔ ولی بابر قتل کے23 گواہوں میں سے صرف چھ نے عدالت میں گواہی دینے کا رسک لیا تھا اور اُن تمام چھ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔اِس مقدمے میں اب تک پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کو 13جنوری 2012کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :