پاکستان
14 دسمبر ، 2012

کئی محکمے آڈٹ کرانے کو تیار نہیں، استثنیٰ دیا گیا تو کام نہیں چلے گا، ندیم افضل چن

 کئی محکمے آڈٹ کرانے کو تیار نہیں، استثنیٰ دیا گیا تو کام نہیں چلے گا، ندیم افضل چن

اسلام آباد…پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ کئی محکمے آڈٹ کرانے کو تیار نہیں، اس طرح استثنیٰ دیا جائے گا تو کام نہیں چلے گا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین ندیم افضل چن نے اپنی صدارت میں جاری اجلاس میں کہاہے کہ محکمے آڈٹ نہیں کراتے تو پی اے سی اور آڈٹ جنرل آفس بند کر دینا چاہیے ، محکموں کو استثنیٰ دینے سے کام نہیں چل سکتا۔ یاد رہے کہ پی اے سی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بلا رکھا تھا اور گزشتہ روز سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی اے سی اس کا آڈٹ کرنے کی مجاز نہیں ہے۔

مزید خبریں :