Time 04 فروری ، 2023
پاکستان

شاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہ

حکومت اے پی سی میں قوم کو یکجا کرنا چاہتی ہے تو پہلے انتقامی کارروائیاں بند کرے: وائس چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل
حکومت اے پی سی میں قوم کو یکجا کرنا چاہتی ہے تو پہلے انتقامی کارروائیاں بند کرے: وائس چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے اپنی تجویز دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ملک کو دہشتگردی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، ایک طرف ٓل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری طرف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اے پی سی میں قوم کو یکجا کرنا چاہتی ہے تو پہلے انتقامی کارروائیاں بند کرے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کا ایجنڈا قومی ایجنڈے سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ڈی ایم حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کے بعد ان کے جانثار ورکرز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آئی جی اور سی سی پی او ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، اگر کارکنوں کو نقصان پہنچایا گیا تو پھرہم سے گلہ نہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی اپنی حددود سے تجاوز کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :