پاکستان
Time 04 فروری ، 2023

لاہور گلبرگ میں انتظامیہ نے سڑک چوڑی کی، کھمبا وہیں چھوڑ دیا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں انتظامیہ نے سڑک چوڑی کی اور بیچ سڑک پر لگا کھمبا وہیں چھوڑ دیا۔

لاہورکے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ روڈ پر آگاہی بورڈ کا ایک پول سڑک کے درمیان نصب ہے جو کسی بھی حادثے کا باعث بننے کے ساتھ حکومتی اداروں کی غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

بیچ سڑک میں پول سے ٹریفک متاثر ہونے لگا اور لوگ بچ بچ کر گزرنے لگے۔ سڑک کے درمیان نصب کھمبے سے حادثات کا خطرہ لاحق ہوگیا۔