پاکستان
Time 06 فروری ، 2023

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے کی تصویر جاری

خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو گزشتہ سال ماہ دسمبر اور رواں سال جنوری میں 2 بار سرکی بازار میں فروخت کیا گیا: ذرائع— فوٹو: کے پی پولیس
خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو گزشتہ سال ماہ دسمبر اور رواں سال جنوری میں 2 بار سرکی بازار میں فروخت کیا گیا: ذرائع— فوٹو: کے پی پولیس

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے کی تصویر جاری کردی گئی۔

خیبرپختونخوا پولیس نے تصویر جاری کی اور خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق معلومات دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

خودکش حملے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل  کو گزشتہ سال ماہ دسمبر اور رواں سال جنوری میں 2 بار سرکی بازار میں فروخت کیا گیا۔ 

پولیس نے بتایاکہ تحقیقاتی ٹیم نے موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق موٹرسائیکل فروخت کرنے والے مشتبہ شخص نے موٹرسائیکل فروخت کرنے کے 5 دن بعد پاسپورٹ کیلئے اپلائی کیا تھا، موٹرسائیکل فروخت کرنے والا شخص پیشے سے مزدور ہے اور اس نے پولیس لائن مسجد میں مزدوری بھی کی ہے۔

دوسری جانب پولیس لائنز مسجد میں اب کوئی اہلکار اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹ یا ہیلمٹ کے ساتھ داخل نہیں ہوسکے گا۔ نمازی تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہوسکیں گے۔

مزید خبریں :