کھیل

محمد علی شاہ جونیئر نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

فوٹوـ فائل
فوٹوـ فائل

محمد علی شاہ جونیئر نے 48 کلو گرام کیٹیگری میں محمد جواد کو شکست دے کر کراچی انڈر 14 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ 

چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اپنی منزل کے حصول تک کامیابی سے جاری و ساری ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اس موقع پراحمد علی راجپوت، محفوظ الحق، امتیاز احمد شیخ، خالد رحمانی، اصغر بلوچ، حاجی غلام محمد،اخلاق احمد، غلام یاسین اور عابد نعیم کے علاوہ سابق انٹرنیشنل باکسر عبدالرؤف قریشی، رستم بلوچ، شیر محمد، محمد امین و دیگر موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض فدا حسین، جمیل خان، عبدالوحید درویش، موسیٰ قمبرانی، نواب علی، عدنان آفریدی، خالد نے انجام دیے۔

چیمپئن شپ میں کراچی کے تمام اضلاع کے 114 بوائز و گرلز باکسرز نے حصہ لیا،ایونٹ میں 51 مقابلے ہوئے، فائنل میں 15 مقابلے ہوئے۔ 

قبل ازیں کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرزاق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

لیاری لیبر باکسنگ کلب نے چار گولڈ لیکر پہلی جبکہ کیماڑی باکسنگ کلب نے 3 گولڈ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

30 کلو گرام میں محمد ایان نے ریان کو 3-0 سے، 32 کلو گرام میں عاصم نے محمد اریف کو 2-1 سے، 34 کلو گرام میں مبشر نے عرفان کو 2-1 سے، 36 کلو گرام میں شکیل نے جلال کو 2-1 سے، 38 کلو گرام میں مصطفیٰ نے غلام نبی کو 2-1 سے، 40 کلو گرام میں شعیب نے سمیر کو 2-1 سے، 42 کلو گرام میں ارباز نے سمیر کو 2-1 سے، 44 کلو گرام میں معاویہ نے فہد کو 3-0 سے، 46 کلو گرام میں محمد ایان نے سجاد کو 3-0 سے اور 48 کلو گرام میں محمد علی شاہ جونیئر نے محمد جواد کو 3-0 سے ہرادیا۔ 

مزید خبریں :