Time 07 فروری ، 2023
پاکستان

علالت نے پرویز مشرف کو پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی بھی مہلت نہ دی

پرویز مشرف کی شدید علالت کے دوران ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی تھی— فوٹو: جیو نیوز
پرویز مشرف کی شدید علالت کے دوران ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی تھی— فوٹو: جیو نیوز

سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی شدید علالت کے دوران ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی تھی اور وہ پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید نہ کراسکے۔

سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے پاسپورٹ میں لفظ جنرل بھی نام کا حصہ ہے۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں پاکستانی سفارتخانے سے 5 جنوری 2018 کو پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرائی تھی۔

ان کا پاسپورٹ رواں سال 5 جنوری کو  زائدالمعیاد ہوگیا تھا اور اس دوران وہ دبئی کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے ،  بیماری کے باعث پرویز مشرف کے جاری آخری پاسپورٹ کی تجدید نہ ہوسکی۔

سابق صدر کا جسد خاکی اسی پاسپورٹ کے ساتھ تدفین کیلئے کراچی پہنچایا گیا۔ قوانین کے مطابق اسی پاسپورٹ کے ساتھ موجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر امیگریشن کارروائی مکمل کی گئی تھی۔

مزید خبریں :