Time 09 فروری ، 2023
دنیا

مسجد نبوی کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر خواتین کی موجودگی پر نگران ادارے کا ردعمل

مسجد نبوی کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر غیر مسلم خواتین کی موجودگی کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 2 خواتین راستہ بھٹک کر مسجد نبوی کے صحن میں داخل ہوئیں— فوٹو : فائل
مسجد نبوی کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر غیر مسلم خواتین کی موجودگی کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 2 خواتین راستہ بھٹک کر مسجد نبوی کے صحن میں داخل ہوئیں— فوٹو : فائل

مدینہ منورہ : مسجد نبویﷺ کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر خواتین کی موجودگی پر نگران ادارے کا بیان سامنے آگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر غیر مسلم خواتین کی موجودگی کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 2 خواتین راستہ بھٹک کر مسجد نبوی کے صحن میں داخل ہوئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں موجود  پولیس اہلکاروں اور عملے کے سمجھانے  پر خواتین وہاں سے چلی گئیں۔

بیان کے مطابق خواتین نے آئندہ محتاط رہنے اور مقدس مقامات کا خیال رکھنے کی  یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں :