10 فروری ، 2023
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کی تجویز زیر بحث آئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر مختلف آراء سامنے آئیں، پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے لیے مشاورت آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
پی پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے نہ لینے پر حتمی فیصلہ بعد میں ہو گا۔