چین کی سرکاری شپنگ کمپنی نے پیشگی رقم کے بغیرپاکستان کنٹینر روانگی معطل کردی

پاکستان میں ڈالرز کا بحران ہے، کنٹینر کا کرایہ اور سرچارجز پہلے ادا کرنا ہوں گے: چینی کمپنی کا اعلان— فوٹو: کوسکو ویب سائٹ
پاکستان میں ڈالرز کا بحران ہے، کنٹینر کا کرایہ اور سرچارجز پہلے ادا کرنا ہوں گے: چینی کمپنی کا اعلان— فوٹو: کوسکو ویب سائٹ

چین کی سرکاری اور بڑی شپنگ کمپنی کوسکو نے پیشگی رقم کے بغیرپاکستان کنٹینر روانگی معطل کردی۔

چینی شپنگ کمپنی نے پاکستان میں ادا ہونے والے مختلف مقامی چارجز  بھی پہلے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستان میں ڈالرز کا بحران ہے، کنٹینر کا کرایہ اور سرچارجز پہلے ادا کرنا ہوں گے۔

شپنگ ماہرین کے مطابق کوسکو شپنگ کے پاس پاکستانی شپنگ مارکیٹ کا 15 سے 20 فیصد حصہ ہے۔

مزید خبریں :