14 فروری ، 2023
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوشدل خان ملک کو سرکاری ملازمت کے باعث کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔ محکمہ قانون نے رائے دی کہ خوشدل خان سرکاری ملازم ہیں اور نگران کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں نگران صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کا کہنا تھا کہ اپنے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں، اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔