کراچی کے ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں من مانے اضافےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ڈیری فارمرز  ایسو سی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمتیں بڑھانےکا اعلان کردیا۔

 ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن نے شہر میں دودھ کی قیمت 20 روپے فی کلو بڑھانےکا اعلان کیا ہے۔

 ڈیری فارمرز کے اعلان کے باجود کمشنر کراچی خاموش ہیں اور ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیری فارمرز نے 20 روپےکے اضافےکا اعلان کیا ہے تاہم ان کا منصوبہ ہے کہ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد 10 روپے کا اضافہ کردیا جائے۔

دوسری جانب صارفین کا یہ بھی شکوہ ہےکہ  دودھ فروش کلو کی قیمت لے کر سیر کے حساب سے کم دودھ دیتے ہیں، اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوزان و پیمائش دودھ کے تول کو پورا یقینی بنانے میں ناکام ہے۔

مزید خبریں :