15 فروری ، 2023
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنی ٹیچر سے محبت ہوئی تھی۔
عبدالرزاق نے اس بات کا اعتراف جیو نیوز کے پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں کیا، سابق کرکٹر نے کہا کہ میں چھٹی جماعت میں تھا جب مجھےٹیچرز پسند تھیں، مجھے ٹیچر سے پیار ہوا تھا لیکن مجھے شادی نہیں کرنی تھی۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ سے جب یہ ہی سوال پوچھا گیا تو اس کے جواب میں عبدالرزاق نے کہا کہ 'یاسر کو تو کسی سے بھی پیار ہوجاتا ہے اسے تو ڈرائیور سے بھی پیار ہوجائے گا'۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں لطف آنے کی وجہ اس فارمیٹ کی اسپیڈ ہے، ٹی ٹوئنٹی تیزکھیلا جاتا ہے، اسی میں مزہ آتا ہے۔
اس کے علاوہ سابق آل راؤنڈر نے اپنے کپڑوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمت ہے، میں نے اتنا بڑا کوٹ پہنا ہوا ہے۔
شو میں موجود اداکارہ مریم نفیس بولیں کہ مجھے کبھی کسی ٹیچر سے محبت نہیں ہوئی، انہیں ہوئی ہوگی تو میں کچھ کہہ نہیں سکتی۔