Time 15 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 کراچی میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کریم آباد میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں  لفٹ گرنے سے خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

پولیس کے مطابق واقعےکی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :