15 فروری ، 2023
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی گھرسے روانہ ہونے کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔
شاہ فیصل کالونی سے 13 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیا گیا۔
والد نے پولیس کو دی جانے والے درخواست میں لکھا کہ ان کی 13سالہ بیٹی کا انٹرنیٹ پر لوڈو گیم کے ذریعے عبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا، عبداللہ نے کراچی میں مقیم رشتے داروں کی مدد سے ان کی بیٹی کو اغوا کیا ہے۔
والد کے مطابق بچی کو 13فروری کی رات 3 بجے اغوا کیا گیا ہے، والد نے اس امکان کا بھی اظہار کیا ہے کہ عبداللہ لڑکی کو اپنے ساتھ پنڈی لے کر گیا ہے۔
دوسری جانب لڑکی کی گھر سے روانہ ہونے کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ہاتھ بھی ہلایا۔
پولیس کے مطابق لڑکی 13 فروری کی رات 3 بج کر 20 منٹ پر گھر سے نکلی۔