Time 15 فروری ، 2023
پاکستان

پنجاب میں انتخابات: ای سی پی کا ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں دونوں صوبوں میں انتخابات سے متعلق قانونی اور آئینی آپشنزپرغورکیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرنظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ درخواست میں فیصلے کی مزید تشریح کی استدعا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان صوبے میں الیکشن کیلئے تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔ 

مزید خبریں :