17 فروری ، 2023
کراچی میں حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں میں یوسیزکی تعداد بڑھانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر ایم کیوایم ناراض ہے۔
پیپلزپارٹی نے ایک دو روز میں حلقہ بندیوں پر لیٹر جاری کرنےکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہےکہ حلقہ بندیوں سے متعلق ڈرافٹ تیار کررہے ہیں۔