کھیل
16 دسمبر ، 2012

سخی محمد مسٹر پاکستان اور محمد اسلم جونیئر مسٹر پاکستان 2012 ء منتخب

سخی محمد مسٹر پاکستان اور محمد اسلم جونیئر مسٹر پاکستان 2012 ء منتخب

اسلام آباد…بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سخی محمد مسٹر پاکستان اور محمد اسلم جونیئر مسٹر پاکستان 2012 ء منتخب ہو گئے ، باڈی بلڈرز کا کہنا ہے کہ وہ مارچ میں نئی دہلی میں ہونے والی پاک بھارت چیمپئن شپ بھی جیتیں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والے ایونٹ چالیس سے زیادہ باڈی بلڈرز شریک ہوئے،شرکاء نے جسمانی طاقت کابھرپورمظاہرہ کیا،سخی محمدمسٹرپاکستان اورمحمداسلم جونیرمسٹرپاکستان قرارپائے۔ ٹاپ ٹین باڈی بلڈرزمارچ میں نئی دہلی میں ہونے والی پاک بھارت باڈی بلڈنگ چپمپئن شپ میں بھی حصہ لیں گے ، جبکہ ٹا پ فائیوباڈی بلڈرز، مسٹر ایشیاء چیمپئن شپ اور ورلڈ چیمپئن شپ 2013 ء شرکت کریں گے۔ باڈی بلڈرز کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرے۔

مزید خبریں :