21 فروری ، 2023
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کےساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو نیب لاہور میں کل صبح 11بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ عثمان بزدارکو 16 فروری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروارکھی ہے۔