21 فروری ، 2023
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں بچوں پر جسمانی تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی انتظامیہ کو بچوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مختلف ویڈیو میں بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں اسپیشل بچوں پر تشدد کرنے والا اسکول کا عملہ ہے۔
فوٹیج سامنے آنے پر جیو نیوز نے ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن اظہرسجاد کو میسیج اورکال کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔