16 جنوری ، 2012
لاہور …لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ کے 968ویں عرس کی تقریبات دعا کے ساتھ ختم ہو گئیں۔حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوئے۔ آخری روز بھی زائرین کی بڑی تعداد نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ عرس کے دوران نعت خوانی اور سماع کی محفلیں ہوئیں۔ عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر دھمال بھی ڈالتے رہے۔ مزار کے باہرکھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے دربارکے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے جبکہ میٹل ڈی ٹیکٹرز سے زائرین کی چیکنگ کی گئی۔