21 فروری ، 2012
کراچی…گورنر سندھ اور سندھ کی جامعات کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جامعہ سندھ کی پرووائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کو جامعہ سندھ کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا ہے، دریں اثناء سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر مغل کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے جامعہ سندھ میں تدریس معطل تھی اور اساتذہ اپنے ایک ساتھی پروفیسر بشیر چنڑ کے قتل کے خلاف احتجاج پر تھے اور وہ وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے۔