دنیا
Time 23 فروری ، 2023

فلپائن میں چھوٹا طیارہ آتش فشاں پہاڑ پر جا گرا، 4 افراد ہلاک

طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے/ فوٹو خلیج ٹائمز
طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے/ فوٹو خلیج ٹائمز

فلپائن میں سیسنا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس  میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ فلپائن میں میون کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے۔

فلپائنی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کارروائی شروع کی اور طیارے کا ملبہ آتش فشاں پہاڑ پر سے ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دو آسٹریلوی شہری پاور کمپنی میں انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مشیر کے طور پر کام کررہے تھے۔

مزید خبریں :