Time 23 فروری ، 2023
دنیا

چین: کوئلےکی کان بیٹھنے سے 4 کان کن ہلاک، متعدد لاپتہ

کان کنوں کو بچانے کیلئے جائے حادثہ پر 900 ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
کان کنوں کو بچانے کیلئے جائے حادثہ پر 900 ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

چین کے شمالی علاقے منگولیا میں کوئلےکی کان بیٹھنے سے 4 کان کن ہلاک اور 49 لاپتا ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کوئلے کی کان گرنے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کان کنوں کو بچانے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو عمل شروع کردیا گیا، اس دوران 6 کان کنوں کو بچالیا گیا۔

نامعلوم وجوہات کی وجہ سے  مٹی کا تودہ گرنے کے باعث کان میں پھنسے کان کنوں کی جانیں بچانے کا سلسلہ روک دیا گیا ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر اعظم کی جانب سے انتظامیہ کو کان کنوں کو ہر ممکن صورت میں بچانے کی ہدایت جاری کی گئی  جس بعد جائے حادثہ پر 900 ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :