پاکستان
25 جنوری ، 2012

پشاور: نمک منڈی میں مکان کی چھت گرنے سے 7افراد ہلاک

پشاور: نمک منڈی میں مکان کی چھت گرنے سے 7افراد ہلاک

پشاور… پشاور کے علاقے نمک منڈی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث چھت زمیں بوس ہوگئی۔ محلے والوں کی اپنی مدد آپ کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی کی لاش فوری طور پر نکال لی گئی جبکہ مزید کوششوں کے بعد 5مزید لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :