Time 27 فروری ، 2023
دنیا

بیمار بیٹی کا علاج: کالے جادو کے توڑ کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والا باپ گرفتار

یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی—فوٹو: فائل
یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی—فوٹو: فائل

بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بیٹی کے مسلسل بیمار رہنے پر ایک شخص نے تانترک سے رجوع کیاجس نے اسے بتایا کہ بیٹی پر کالا جادو ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہے۔

تاہم مذکورہ شخص، دوست کے ساتھ مل کر اپنے گاؤں کے ایک قبرستان میں گیا اور رات کے اندھیرے میں قبر کھودنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :